پاکستان
Trending

ملکی بندرگاہیں اور برآمدی شعبہ متحرک: وزیراعظم کا خلیجی ممالک کو خوراک کی ترسیل تیز کرنے کا حکم

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کو سہارا دینے اور برادر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے خلیجی ممالک کو اشیاء خورونوش کی برآمدات (Food Exports) کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملکی بندرگاہوں کی کارکردگی اور میری ٹائم آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے پورٹس پر موجود رکاوٹوں کو دور کرنے اور برآمدی عمل کو سہل بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث عالمی سپلائی چین متاثر ہے، جس کے پیشِ نظر ہمیں اپنی سپلائی لائن کو مزید مستحکم کرنا ہوگا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے خلیجی ممالک کے حکام سے قریبی رابطے میں رہیں تاکہ برآمدات کے لیے ہموار راستہ فراہم کیا جا سکے۔ ملکی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے اندر اشیاء خورونوش کی طلب و رسد (Supply & Demand) کی کڑی نگرانی کی جائے۔خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا پاکستان کا برادرانہ اور اخلاقی فرض ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدی شعبے میں حائل بیوروکریٹک رکاوٹوں کو ختم کیا جائے تاکہ پاکستانی مصنوعات بروقت اور معیاری حالت میں خلیجی منڈیوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بندرگاہوں کی فعالیت اور میری ٹائم سیکٹر میں بہتری ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button