اسلام آباد:پاکستان کی وفاقی دارالحکومت کل سے عالمی سیاست کے ایک اہم ترین مرکز میں تبدیل ہو رہی ہے جہاں چار طاقتور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ ایک چھت تلے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والا یہ "کواڈریلیٹرل اجلاس” خطے کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں دو روزہ مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے۔ پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان ایک خاموش مگر فعال مصالحت کار کے طور پر ابھرا ہے، جس کی وجہ سے اس اجلاس کی اہمیت دوچند ہو گئی ہے۔




