بین الاقوامی
Trending

ایران کا اسرائیل پر ‘آپریشن وعدہ صادق-4’ کے تحت فیصلہ کن وار: امریکی طیارے تباہ

 

تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری براہِ راست جنگ میں اس وقت شدت آ گئی جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن ‘وعدہ صادق-4’ کی 84 ویں لہر شروع کی۔ اس بار ایران نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے نہ صرف اسرائیلی شہروں بلکہ خطے میں موجود امریکی فوجی اثاثوں کو بھی براہِ راست چیلنج کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے الخرج اڈے پر حملے اور وہاں ری فیولنگ طیاروں کی تباہی کی تصاویر جاری کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اب کسی بھی بڑی جوابی کارروائی کے لیے مکمل تیار ہے۔ تل ابیب، حیفا اور اشدود جیسے معاشی حب پر حملوں کا مقصد اسرائیل کی جنگی معیشت کو مفلوج کرنا ہے۔امریکی طیاروں کی تباہی سے اس جنگ کا دائرہ کار مزید وسیع ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی توانائی کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button