بین الاقوامی

یرانی حکومت کو گرانا اسٹریٹجک غلطی ہوگی، فرانسیسی صدر کا انتباہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جی-سیون اجلاس کے دوران ایران-اسرائیل کشیدگی اور جوہری مذاکرات سے متعلق اہم انکشافات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور اب دنیا ایران کے ردعمل کی منتظر ہے۔

صدر میکرون نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو “اسٹریٹجک غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ماضی میں ایسی مداخلتیں ناکام رہی ہیں اور خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔” ان کے مطابق اگر ایران نے امریکا کی پیشکش قبول کرلی تو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی امید پیدا ہو سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جی-سیون اجلاس سے قبل وطن واپس روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں سمیت اعلیٰ فوجی افسران مارے گئے تھے، جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے کیے، اور اب تک دونوں جانب درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button