بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا ایران کے خلاف ‘آل آؤٹ وار’ کا اعلان: ایٹمی تنصیبات ملبے کا ڈھیر، 159 بحری جہاز غرق

 

واشنگٹن، خصوصی رپورٹ: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس سے جاری اپنے تازہ ترین بیان میں ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی فوجی کامیابی کا دعویٰ کر دیا ہے۔ صدر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے وہ مقصد حاصل کر لیا ہے جو دہائیوں سے ادھورا تھا، یعنی ایران کے ایٹمی عزائم کا مکمل خاتمہ۔
صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ امریکہ کے خوفناک B-2 بمبار طیاروں نے ایرانی فضائی دفاع کو چکمہ دیتے ہوئے ان کی تمام اہم ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ صدر کے بقول اب ایران کبھی ایٹمی ملک نہیں بن سکتا۔ ہم نے ان کی برسوں کی محنت اور اربوں ڈالر کے اثاثے چند گھنٹوں میں ملیامیٹ کر دیے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں صدر نے بتایا کہ سمندر میں بھی ایران کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی بحریہ نے 159 ایرانی جہازوں کو نشانہ بنا کر سمندر کی تہہ میں پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے بعد ایران کی سمندری حدود پر گرفت مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور وہ اب ایک نئے معاہدے کے لیے "گھٹنوں کے بل” آ چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے مستقبل کا نقشہ کھینچتے ہوئے کہا "ہم ایران کو وینزویلا بنا کر ہی دم لیں گے، جہاں ان کی کرنسی اور معیشت کی کوئی قدر نہیں رہے گی۔ صدر نے عالمی برادری کو یقین دلایا کہ "اس جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی سپلائی لائنز کھل جائیں گی اور گیس کی قیمتیں زمین پر آ گریں گی، جو پوری دنیا کے لیے ایک بڑا معاشی تحفہ ہوگا۔”
ٹرمپ نے گفتگو کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ ایران اب کسی بھی قیمت پر امریکہ سے بات چیت اور معاہدے کے لیے بے تاب ہے، لیکن اب فیصلہ واشنگٹن کی شرائط پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button