بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت ترین ایکشن کا فیصلہ: قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب

 

واشنگٹن :صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ کسی بھی قسم کی مصالحت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی تجاویز کو "مضحکہ خیز” قرار دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے حوالے سے اوباما اور بائیڈن دور کی "رعایتوں کی پالیسی” اب تاریخ کا حصہ بن چکی ہے اور اب صرف امریکی مفادات مقدم ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں "پراجیکٹ فریڈم” کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد عالمی تیل کی سپلائی کے اہم راستے پر امریکی بالادستی برقرار رکھنا اور ایرانی خطرات کا سدباب کرنا ہے۔
آج طلب کیے گئے قومی سلامتی کے ہنگامی اجلاس میں درج ذیل معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ "ایران کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اب امریکہ میں وہ انتظامیہ نہیں جو اربوں ڈالر دے کر خاموشی خریدتی تھی۔ جب تک تہران اپنے رویے میں 180 ڈگری کی تبدیلی نہیں لاتا، اسے بدترین معاشی اور عسکری دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button