پاکستان
Trending

پاکستان کو شدید سیلابوں کا سامنا، بھارت آبی معاہدے کی پامالی سے باز نہ آیا: مصدق ملک

 

دوشنبے:وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے دوشنبے میں عالمی واٹر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کی توجہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی طرف مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں میں پاکستان کو پے در پے شدید ترین سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا، جس نے ملکی معیشت اور عوامی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ انہوں نے پانی کے عالمی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کی 2 ارب آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، اور افریقی ممالک کو پانی کی بدترین قلت کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کانفرنس میں بھارت کے منفی رویے کو بھی اجاگر کیا اور واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو خطے کے آبی امن کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button