پاکستان
Trending

آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر تعمیر و ترقی کا آغاز کیا جائے : رانا ثنااللہ

 

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت کی بنیاد پر حکومت بنائے گی۔ ان کے مطابق ن لیگ کے امیدوار 25 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ مخصوص نشستوں کے بعد پارٹی کی مجموعی نشستوں کی تعداد 33 ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایل اے 14 سے کامیاب ہونے والے ساجد اقبال ن لیگ کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں اور حلقے کی ترقی کے لیے پارٹی کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر تعمیر و ترقی کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔

دھرنے کے شرکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ دھرنے میں بیٹھے 99 فیصد لوگ محب وطن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button