کھیل
Trending

ورلڈ کپ 2026: میسی اور ایمباپے میں گولڈن بوٹ کی دوڑ، آخری معرکوں سے فیصلہ ہوگا

 

میکسیکو :فٹبال ورلڈ کپ 2026: عالمی کپ کے اختتامی مرحلے میں گولڈن بوٹ کے حصول کی جنگ بھی سنسنی خیز ہوگئی ہے، جہاں ارجنٹینا کے لیونل میسی اور فرانس کے کیلیان ایمباپے سب سے آگے ہیں۔

ٹورنامنٹ کے 102 میچز کے بعد دونوں اسٹار کھلاڑی 8،8 گولز کے ساتھ ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں برابر ہیں، تاہم اسسٹس کی بنیاد پر میسی کو معمولی برتری حاصل ہے۔

فیفا کے قوانین کے مطابق اگر دو کھلاڑیوں کے گول برابر ہوں تو زیادہ اسسٹس کرنے والا کھلاڑی گولڈن بوٹ کا حقدار قرار پاتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں میسی نے 4 اسسٹس کیے ہیں، جبکہ ایمباپے 3 اسسٹس کے ساتھ موجود ہیں۔

یاد رہے کہ 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا، جہاں فائنل میں شاندار کارکردگی کے بعد کیلیان ایمباپے نے گولڈن بوٹ جیتا، جبکہ لیونل میسی نے ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

ورلڈ کپ 2026 کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ فرانس اور انگلینڈ تیسری پوزیشن کے میچ میں مد مقابل ہوں گے۔ ان مقابلوں کے نتائج گولڈن بوٹ کے فاتح کا فیصلہ بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button