پاکستان
Trending

پاکستان کینیڈا تعلقات پر اہم ملاقات، اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ کے درمیان مذاکرات

 

اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال، عالمی امور اور مشترکہ چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button