راولپنڈی: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کو ملک اور بیرون ملک سراہا جا رہا ہے۔
راولپنڈی میں آزادکشمیر انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ترقی کا نیا سفر شروع کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے، جبکہ شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے انتخابی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔




