اسلام آباد: پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
کینیڈین وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں، بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے باہمی تعاون اور شراکت داری کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔




