بین الاقوامی
Trending

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے، قومی اصلاحات اور معاشی بہتری کا عزم

 

لندن:اینڈی برنہم نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچنے سے قبل انہوں نے بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات کی، جہاں برطانوی بادشاہ نے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

نئے وزیراعظم اینڈی برنہم نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ان کی حکومت برطانوی سیاست میں اصلاحات، معاشی استحکام اور عوامی بہتری کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو چند مخصوص علاقوں تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ برطانیہ دنیا کو دکھائے گا کہ وہ اپنا استحکام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت ایک نئے معاشی ماڈل کی تشکیل پر کام کرے گی، جبکہ تعلیم کے شعبے میں تبدیلیوں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے سیاست کو تعاون اور اتفاق رائے کی بنیاد پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام حکومتی منصوبوں کے اخراجات کا باقاعدہ تخمینہ پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال کے آخر میں برطانیہ کے لیے ایک نیا 10 سالہ قومی منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ اینڈی برنہم نے اپنے عہدے سنبھالنے کے لمحے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ملک کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button