پاکستان
Trending

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کی کامیابی کارکردگی پر اعتماد کا نتیجہ ہے، طلال چودھری

 

اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کشمیری عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ترقی اور کام کو ترجیح دیتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا، جبکہ پاکستان کا ہر علاقہ پنجاب جیسی ترقی کا خواہاں ہے۔ طلال چودھری نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔

دوسری جانب وزیر مملکت کی زیرِ صدارت پونچھ ڈویژن کے انتخابی عمل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں تیسرے مرحلے کے انتخابات کی تیاریوں اور حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button