مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
قصرالصفاء آمد پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات، دفاعی و اقتصادی تعاون، علاقائی امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔




