جدہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
صدر اردوان کے طیارے کی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آمد کے بعد سعودی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مکہ ریجن کے نائب گورنر مشعل بن عبدالعزیز آل سعود سمیت سعودی اور ترک حکام موجود تھے۔
استقبال کے بعد ترک صدر سڑک کے راستے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے، جہاں ان کے دورے سے متعلق اہم سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، اقتصادی و دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔




