لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون سمیت صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مون سون کے فوری بعد پنجاب کے ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کیا جائے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے سیوریج اور ڈرینج منصوبوں کی امپیکٹ اسٹڈی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں مختلف ترقیاتی امور پر بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیراعلیٰ نے بہتر کارکردگی پر ڈی سی لاہور علی اعجاز اور ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد شیخ کو شاباش دی۔




