پاکستان
Trending

سیف سٹی نظام کو جدید بنانے کا فیصلہ، محسن نقوی نے توسیعی منصوبے کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیف سٹی توسیعی پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے منصوبے کے مختلف مراحل اور جاری کام سے متعلق بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سیف سٹی توسیعی منصوبے کو 30 ستمبر تک مکمل کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت میں اہداف حاصل کریں۔

انہوں نے سیف سٹی بل کو حتمی شکل دے کر جلد از جلد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہریوں کے تحفظ، جدید نگرانی کے نظام اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button