نیویارک: افغانستان میں موجود دہشتگرد نیٹ ورکس کے حوالے سے عالمی سطح پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں خطے کے ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کی سرحد پار حملوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
چینی مندوب نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی امن کے لیے عالمی تعاون اور مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔
عالمی برادری کی جانب سے افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں اور ان کے ممکنہ اثرات پر مسلسل تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




