پاکستان
Trending

اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک ایران تعاون میں پیش رفت کا جائزہ

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قائم دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت ہونے والی پیش رفت سے نائب وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت اور دوطرفہ روابط کو مزید آگے بڑھانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطوں اور باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button