راولپنڈی: ضلع سوراب میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی دھماکے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد ذخیرہ شدہ بارودی مواد میں بھی دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں ملحقہ علاقے میں 3 شہری شہید ہوگئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 10 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔




