اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزینس ماروز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں جانب سے تجارت، صنعت، زراعت اور رابطوں کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے باہمی مفاد کے شعبوں میں روابط کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کو نئی جہت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔




