پاکستان
Trending

سپریم کورٹ کا یکساں ای فائلنگ نظام کے لیے نیشنل فریم ورک تیار کرنے کا آغاز

 

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کے لیے اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر کی عدالتوں کے لیے نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

سپریم کورٹ نے نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری کے لیے بار سے مشاورت شروع کردی ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کا یکساں طریقہ کار رائج کیا جائے گا۔

نظام کے نفاذ سے وکلاء اور سائلین کے لیے مقدمات دائر کرنے کا عمل آسان، کیس ٹریکنگ زیادہ مؤثر اور عدالتی الیکٹرانک ریکارڈ کا نظام یکساں ہونے کی توقع ہے۔

اس حوالے سے مشاورت کا اگلا اجلاس 20 اگست کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button