پاکستان
Trending

محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورۂ ایران مکمل

 

تہران : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورۂ ایران مکمل کرلیا اور ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

محسن نقوی نے دورۂ ایران کے دوران مشہد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے دوسری بار ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کی ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی جانب سے اہم پیغام ایرانی قیادت تک پہنچایا۔

ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال اور پاکستان ایران تعلقات سمیت دیگر اہم امور بھی زیرِ بحث آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button