پاکستان
Trending

راولپنڈی، اسلام آباد میں مسلسل پانچویں روز بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

 

راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل پانچویں روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں اور نالہ لئی کی صورتحال پر انتظامیہ کی جانب سے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 60 ملی میٹر، بوکرہ میں 31 ملی میٹر جبکہ پیرودھائی میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے باعث راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونے لگی ہے۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف ہیوی مشینری اور عملہ تعینات کر رکھا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بارش کی صورتحال اور نالہ لئی میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button