پاکستان
Trending

مریم نواز سے لودھراں کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل پر زور

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی محمد زبیر خان اور شازیہ حیات نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جس پر مریم نواز نے انہیں مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں ملتان، وہاڑی روڈ کی تکمیل پر وزیراعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جبکہ لودھراں میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر عوام کی جانب سے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ارکان اسمبلی کے مطابق مختلف روٹس پر الیکٹروبس سروس عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے دوسرے صوبوں کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ای بَز اور ’’مریم کی دستک‘‘ پورٹل کے ذریعے صوبہ سروسز اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید آگے بڑھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button