مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا مرحلہ کل مکمل ہوگا، جس کے لیے انتخابی عمل کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
25 اگست کو امیدوار صبح 10 بجے سے 11 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 11:15 بجے ہوگی، جبکہ اہل امیدواروں کی فہرست 11:30 بجے آویزاں کی جائے گی۔
کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری مہلت 11:45 بجے مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 25 اگست کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔




