اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین اور نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ قدرتی آفات کے باعث متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔ پاکستان اس مشکل وقت میں چینی اور نیپالی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین اور نیپال کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔ نائب وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کی انتھک خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔




