کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا دورہ کیا اور مختلف امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن کے عمل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ محسن نقوی نے مسافروں کو پیش آنے والے مسائل اور امیگریشن کاؤنٹرز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جعلی، نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات پر سفر کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ مسافروں کی سہولت اور مؤثر امیگریشن چیکنگ دونوں کو یقینی بنایا جائے، جبکہ سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔




