آرمی چیف کو پی او ایف کی دفاعی پیداوار، موجودہ صلاحیتوں اور برآمدی امکانات پر بریفنگ
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کی موجودہ پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پی او ایف کے آپریشنز، دفاعی پیداوار، خود انحصاری اور پیداواری صلاحیتوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کی موجودہ پیداواری استعداد اور دفاعی شعبے میں ادارے کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی، جبکہ مستقبل میں برآمدی امکانات اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی او ایف کی دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار کو سراہا۔




