کھیل
Trending

لارڈز میں بھی پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت، 110 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

 

لندن: لارڈز ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، انگلینڈ کے 290 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹرز ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5 اور کپتان بابر اعظم صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سعود شکیل 16 رنز بنا سکے۔

اذان اویس نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت دکھائی، تاہم دیگر بیٹرز ان کا ساتھ نہ دے سکے۔ محمد رضوان، علی عثمان اور خرم شہزاد ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے۔

انگلینڈ کی جانب سے روبن سن نے 4 وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ کی کمر توڑ دی، جوفرا آرچر نے 3 جبکہ جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے۔ جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کوکس 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لیڈز ٹیسٹ کے بعد لارڈز میں بھی بیٹنگ لائن کی ناکامی نے قومی ٹیم کو ایک بار پھر مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button