راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 21 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں 2افسروں سمیت پاک فوج کے 6جوان بھی وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چاغی اور پشین کے علاقوں میں 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ دیگر ممکنہ دہشت گردوں کا سراغ لگایا جا سکے۔




