پاکستان
Trending

بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں: مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے پیش نظر پانی کے وسائل کا تحفظ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے، بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان میں زیرِ زمین صاف پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ شہری پانی کے بے دریغ استعمال اور آلودگی سے گریز کریں تاکہ پانی کے محدود وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بڑے ڈیمز پانی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، تاہم ڈیموں کے پانی کو آلودگی سے محفوظ بنانا ہوگا۔

مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔ پانی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور ریڈ لائن ہے، اس لیے پانی کے وسائل کی حفاظت کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button