بشکیک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی 2026-27 کی چیئرمین شپ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو چیئرمین شپ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی ترجیحات کی حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے چیئرمین شپ کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اسحاق ڈار نے ایس سی او سیکرٹری جنرل کو پاکستان کی چیئرمین شپ سے متعلق ترجیحات اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں چیئرمین شپ کے دوران مشترکہ کوششوں اور قریبی رابطے کے ذریعے تنظیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد فیصل بھی شریک تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ستمبر 2026 سے ایس سی او کی 2026-27 کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے، جبکہ 2027 میں ایس سی او کا سربراہی اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔




