بشکیک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال، سلامتی کونسل کے امور اور آئندہ جنرل اسمبلی اجلاس کی تیاریوں سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں انتونیو گوتریس کی قیادت کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی۔




