بین الاقوامی
Trending

’’اگلا حملہ ہوا تو بہت کم باقی بچے گا:ٹرمپ کا ایران کو انتہائی سخت انتباہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر شدید فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے امریکی حملوں کا جواب دیا تو امریکا مزید سخت اور بڑے پیمانے پر حملہ کرے گا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف ’’سب سے بڑا حملہ‘‘ ابھی باقی ہے اور امریکا اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو آئندہ حملہ اس سے کہیں زیادہ سخت ہوگا اور اس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کا بہت کم حصہ باقی رہ جائے گا۔

امریکی صدر کی یہ دھمکی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں سمیت فضائی دفاعی نظام، ریڈار اور دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد ایران نے بھی خطے میں امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

دونوں ممالک کے درمیان تازہ فوجی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں وسیع جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز میں صورتحال نے عالمی توانائی اور تیل کی ترسیل کے حوالے سے بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button