پاکستان
Trending

اسلام آباد میں ہسپتالوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

سانحہ پمز کے بعد مراکزِ صحت کی مرحلہ وار لائسنسنگ ہوگی، خصوصی ٹیمیں معائنہ کریں گی

 

اسلام آباد: سانحہ پمز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مراکزِ صحت کی نگرانی اور لائسنسنگ کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ہسپتالوں کی لائسنسنگ کی جائے گی، جبکہ دیگر مراکزِ صحت کو بھی مرحلہ وار لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی لائسنس کے اجرا سے قبل ہسپتالوں کا تفصیلی معائنہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

معائنے کے دوران ہسپتالوں میں طبی سہولیات، ضروری آلات، عملے کی دستیابی اور حفاظتی انتظامات سمیت مقررہ معیار کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنے کے نتائج کی بنیاد پر مراکزِ صحت کو لائسنس جاری کیے جائیں گے، جبکہ معیار پر پورا نہ اترنے والے اداروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button