پاکستان
Trending

اسلام آباد کے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی، تین کونسلیں قائم ہوں گی

 

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی ہے۔ نئے نظام کے تحت وفاقی دارالحکومت کو تین بلدیاتی کونسلوں میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ ہر کونسل کا الگ میئر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ہر کونسل 21 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ بل کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ پارلیمانی منظوری کے بعد نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button