بین الاقوامی
Trending

ایرانی قیادت کمزور ترین حالت میں ہے، حکومت کا خاتمہ ہدف ہے: نیتن یاہو

 

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کے مرکزی اہداف میں شامل ہے اور اسرائیل اس مقصد کے حصول کے قریب پہنچ چکا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق ایرانی قیادت اس وقت اپنی کمزور ترین حالت میں ہے، جبکہ ایران کی موجودہ حکومت کا خاتمہ ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران سے لاحق خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ان کے بقول ایران سے لاحق خطرے کے خاتمے کے لیے اسرائیل اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button