پاکستان
Trending

پارلیمنٹ ہاؤس میں ایمرجنسی رسپانس کی مشق، عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گی

ا

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ ایمرجنسی کی صورت میں سائرن بجا کر الرٹ جاری کیا گیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

مشق کے دوران آگ لگنے، ممکنہ حملے اور دیگر ہنگامی صورتحال میں حفاظتی اقدامات اور انخلا کے طریقہ کار کی عملی تربیت دی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اسٹاف نے مشق میں بھرپور حصہ لیا۔

سی ڈی اے فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ریسکیو کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مشق کی نگرانی کی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ایمرجنسی رسپانس اور انخلا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

حکام کے مطابق مشق کا مقصد پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل، محفوظ انخلا اور حفاظتی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد کے لیے تیار کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button