اسلام آباد: ایس ای سی پی نے اگست 2026 میں 4 ہزار 761 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 765 تک پہنچ گئی۔
ایس ای سی پی کے مطابق اگست میں کمپنیوں کی 99.9 فیصد رجسٹریشن آن لائن ہوئی۔ ایک ماہ کے دوران 2 ہزار 762 پرائیویٹ اور ایک ہزار 846 سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 3 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی۔
ایس ای سی پی کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امکانات مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔




