پاکستان
Trending

زرمبادلہ ذخائر 21.4 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، شہباز شریف کا معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین

 

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کو معاشی استحکام کی جانب ایک اور تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنا معاشی ٹیم کی دن رات محنت اور درست سمت میں کیے گئے اقدامات کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں ملکی معیشت میں استحکام کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

انہوں نے معاشی ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانے اور ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button