اسلام آباد: موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر وزارتِ داخلہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت جڑواں شہروں اور دیگر حساس علاقوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اجلاس میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے آئندہ کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ متعلقہ حکام سے سکیورٹی صورتحال اور انتظامات پر بریفنگ لیں گے، جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے پر بھی غور ہوگا۔




