اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور زیرِ بحث آئے۔
برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اسحاق ڈار کے حالیہ دورۂ برطانیہ کے دوران ہونے والی مفاہمت اور اس پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے بھی اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔




