اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔
حکومت نے 20 سال پرانی موٹر سائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی فوری طور پر فیول ریلیف اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے فیصلے کے بعد پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکشے رکھنے والے افراد بھی اسکیم کے تحت دی جانے والی فیول ریلیف سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔




