راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں کی گئی کارروائیوں میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے بتایا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔




