کوہاٹ: پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد شہید اور 103 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سنائپر سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
واقعے میں شہید ہونے والے 15 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، صوبائی وزرا، جنرل آفیسر کمانڈنگ، کمشنر کوہاٹ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، جبکہ دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




