پاکستان
Trending

اسلام آباد مارچ: حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش

 

اسلام آباد:جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کرتے ہوئے مذاکرات کی پیشکش کردی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موجودہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے جماعت اسلامی کے ساتھ آج ہی باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور جماعت اسلامی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو مذاکرات کے حوالے سے حتمی جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی صورت میں جماعت اسلامی کے مطالبات، اسلام آباد مارچ اور دیگر متعلقہ امور پر بات چیت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button