پاکستان
Trending

کوہاٹ پولیس لائنز میں آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد مارے گئے

کوہاٹ: پولیس لائنز کوہاٹ کی مسجد میں دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی جانب سے پولیس لائنز میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی ٹیموں اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس لائنز کی عمارت کے اہم حصوں کو کلیئر کرلیا۔ کارروائی کے دوران ایک خودکش بمبار نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے اسے بھی ناکام بنا دیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید آپریشن کے دوران خود جائے وقوعہ پر موجود رہے اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ نے آپریشن کی قیادت کی، جبکہ جی او سی کوہاٹ بھی موقع پر موجود رہے۔

آپریشن مکمل ہونے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پولیس لائنز کے تمام اہم حصوں کو کلیئر کرلیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کامیاب کارروائی پر افسران اور جوانوں کو شاباش دی اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔

ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرکے دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنائی، جوان قوم کا فخر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button