پاکستان
Trending

فیول ریلیف سکیم، کم پٹرول خریدنے والوں کے لیے بھی 500 روپے ہفتہ وار رعایت مقرر

 

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی فیول ریلیف اسکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی۔ اب 5 لیٹر سے کم پٹرول خریدنے والے موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشہ مالکان بھی سکیم کے تحت رعایت حاصل کرسکیں گے۔

حکومت کے مطابق اہل شہریوں کو ہر ہفتے 500 روپے کی براہِ راست رعایت دی جائے گی، جبکہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر چار ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔

نئے طریقہ کار کے تحت کم مقدار میں پٹرول خریدنے والے صارفین بھی ٹوکن کے ذریعے مقررہ رعایت حاصل کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد اسکیم کا دائرہ مزید مستحق شہریوں تک بڑھانا اور پٹرول کے اخراجات میں انہیں براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔

حکومت نے متعلقہ اداروں کو اسکیم پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور اہل شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button